🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) چھپانے کا مطلب ہے کہ اسے صحیح مسئلہ معلوم تھا، پھر بھی اس نے کسی معقول...
اردو حاشہ:
(1)
چھپانے کا مطلب ہے کہ اسے صحیح مسئلہ معلوم تھا، پھر بھی اس نے کسی معقول عذر کے بغیر اسے ظاہر نہ کیا۔

(2)
لِجَام عربی زبان میں لگام کے اس حصے کو کہتے ہیں جو گھوڑے وغیرہ کے منہ میں ہوتا ہے اور لوہے کا بنا ہوا ہوتا ہے۔
لگام کا جو حصہ سوار کے ہاتھ میں ہوتا ہے اسے زَمَام کہتے ہیں۔

(3)
اس سے علم چھپانے کی سخت سزا ثابت ہوتی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 264