مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) جسم سے گناہوں کے نکل جانے کا مطلب گناہوں کی معافی ہے۔ (2) وضو سے معاف...
اردو حاشہ:
(1)
جسم سے گناہوں کے نکل جانے کا مطلب گناہوں کی معافی ہے۔
(2)
وضو سے معاف ہونے والےگناہ صغیرہ گناہ ہیں۔
کبیرہ گناہ صرف توبہ سے معاف ہوتے ہیں یا پھر اللہ تعالی اپنے خاص فضل سے معاف کردے۔
اس کے علاوہ اگر گناہوں کا تعلق حقوق العباد سے ہوتو معافی کے لیے ان کے حقوق کی ادائیگی ضروری ہے یا صاحب حقوق معاف کردے۔
(3)
پپوٹوں اور ناخنوں سے گناہوں کے نکل جانے کا مطلب تمام گناہوں کی معافی ہے۔
گناہوں کو ظاہری میل کچیل سے تشبیہ دی گئی ہے جسم کے بعض حصوں سے میل کچیل دور کرنے کے لیے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے جب یہ بھی صاف ہوگئے تو باقی جسم یقیناً صاف ستھرا ہو چکا ہے۔
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ وضو سے تمام صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں کوئی باقی نہیں رہتا۔
واللہ أعلم

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 282