🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) (مقاعد) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس یا مسجد کے پاس ایک جگہ...
اردو حاشہ: (1) (مقاعد)
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس یا مسجد کے پاس ایک جگہ تھی جہاں لوگ فارغ اوقات میں مل بیٹھتے تھے۔

(2)
صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال کو یاد رکھتے تھے ان کے مطابق عمل کرتے اور دوسروں کو اسی طرح کرکے دکھاتے تھے تاکہ اچھی طرح سمجھ میں آجائیں۔

(3)
تعلیم کا ایک موثر طریقہ یہ بھی ہے کہ استاد خود کام کرکے دکھائے تاکہ شاگرد اسے دیکھ کر اس کے مطابق کرنے کی کوشش کریں۔
خصوصا وضو نماز حج عمرہ وغیرہ جیسے عملی مسائل میں یہ طریقہ بہت مفید ہے۔

(4)
مغرور نہ ہونا یا دھوکا نہ کھانا اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص یہ سوچ کرغرور نہ کرے کہ میرے سب گناہ معاف ہوچکے ہیں اور میں بالکل پاک باز اور پاک دامن ہوں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 285