🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے...
اردو حاشہ:
(1)
ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديث مسند امام احمد:
(3؍372)
حديث: 1882 وصحيح الترغيب للألباني حديث: 208 و صحيح أبي داود للألباني حديث: 52)
لہذا مذکورہ حدیث دیگر شواہد کی بناء پر قابل حجت ہے۔

(2)
نماز تہجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر عمل یہی تھا کہ دودورکعت پر سلام پھیرتے تھے۔
اوروتر سمیت گیارہ رکعت ادا کرتے تھے۔
 (صحیح بخاری، الوتر، باب ماجاء فی الوتر، حدیث: 992 والتھجد، باب قيام النبي صلی اللہ علیہ وسلم باليل في رمضان وغيره، حديث: 1147)
 
(3)
پہلے بیان ہوا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز تہجد کے لیے تیاری کےوقت بھی مسواک کیا کرتے تھے (دیکھیے: حدیث: 286)
یہاں ذکر ہے کہ تہجد کی ہر دو رکعت سے فارغ ہوکر مسواک کرتےتھے۔
اگر یہ روایت صحیح ہے (جیساکہ بعض حضرات نے اس کی تصحیح کی ہے)
تو ممکن ہے کہ کبھی کبھار اس طرح کرتے ہوں۔
واللہ أعلم۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 288