مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ’’فطرت‘‘ اس سے مراد دین فطرت کے وہ امور ہیں جو تمام انبیائےکرام ؑ کی سنت...
اردو حاشہ:
(1)
”فطرت“ اس سے مراد دین فطرت کے وہ امور ہیں جو تمام انبیائےکرام ؑ کی سنت ہیں اور تمام انبیاء ؑ کی شریعتوں میں ان پر عمل ہوتا رہا ہے۔
اس سے ان اعمال کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
ان پانچوں کا تعلق انسان کی ظاہری صفائی سے ہےاور جب شریعت ان کا حکم دے تو حکم کی تعمیل سے باطنی طہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔
(2)
”ختنہ“ اس سے مراد ہے مرد کے عضو خاص سے ابتدائی حصے پر موجود پردے کو کاٹ دینا حتی کہ حشفہ (عضو کا ابتدائی حصہ)
ظاہر ہوجائے۔
طبی نقطہ نظر سے بھی یہ عمل بہت مفید ہے کیونکہ اس پردے کے اندر میل کچیل جمع ہونے کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں اور اس کی صفائی پر عام طور پر توجہ نہیں دی جاتی۔
اس کے علاوہ اس کے اندر پیشاب کے قطرات رہ جاتے ہیں جن کی وجہ سے جسم اور کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں۔
بائبل میں بھی ختنہ کو ایک دائمی شرعی حکم قرار دیا گیا ہے جو کبھی منسوخ نہیں ہوگا۔ (دیکھیے: کتاب پیدائش باب: 17 فقرات: 9 تا 14)
اسی لیے یہودی ختنہ کرتے ہیں۔
عہد جدید کے بیان کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام کا بھی ختنہ کیا گیا تھا۔ (دیکھیے: انجیل لوقا باب: 2 فقرہ: 21)
(3)
استحداد (لوہا استعمال کرنا)
اس سے مراد اعضائے مخصوصہ کے ارد گرد اُگے ہوئے بالوں کو دور کرنا ہے، خواہ لوہے کی بنی ہوئی کسی چیز (استرے وغیرہ)
سے ہو یا اس مقصد کے لیے تیار شدہ پاؤڈر یا کریم وغیرہ سے ہو۔
(4)
بغلوں کے بال اکھاڑنا ہی مسنون ہے۔
اکھاڑنے کے بعد دوبارہ صفائی کی ضرورت کافی دیر بعد ہوتی ہے البتہ مونڈنے سے بھی صفائی کا مقصد حاصل ہوجاتا ہے۔
(5)
ناخن بڑھ جائیں تو ان میں میل کچیل جمع ہوجاتا ہے، اس لیے صفائی کا تقاضہ بھی ہے کہ انھیں کاٹ دیا جائے۔
فیشن کے طور پر ناخن بڑھا لینا خلاف فطرت بھی ہے اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔
جس سے نقصان اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نیز ناخن کاٹنے سے انسان اور حیوان میں قدرتی فرق برقرار رہتا ہے۔
(5)
مونچھیں بڑھانا عجمی غیر مسلموں کا رواج تھا۔
ان کو دیکھ کر عربوں نے بھی یہ طریقہ اختیار کرلیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں کاٹنے اور خوب پست کرنے کا حکم دیا۔
یہ پانچوں امور نظافت وطہارت سے تعلق رکھتے ہیں اور نظافت وطہارت تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی شریعتوں میں مطلوب اور مستحسن رہی ہے۔
میلا کچیلا یا ناپاک رہنا غیر مسلموں، مثلاً:
ہندو جوگیوں یا عیسائی راہبوں کا طریقہ ہے اور ان کی خود ساختہ پابندیاں ہیں۔
جن کا کسی آسمانی شریعت سے کوئی تعلق نہیں۔
(6)
صفائی اور طہارت کے ان تمام افعال میں دائیں جانب سے شروع کرنا مسنون ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جوتا پہننے میں، کنگھی کرنے میں، پاکیزگی حاصل کرنے میں (وضو اور غسل میں)
اورہرکام میں دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے۔ (صحيح البخاري، الوضوء، باب التيمن في الوضوء والغسل، حديث: 168، وصحیح مسلم، الطھارہ، باب التیمن فی الطھور وغیرہ، حدیث: 268)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 292