🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: یہ روایت ضعیف بلکہ منکر ہے۔ صحیح روایت اس طرح ہے کہ رسول اللہﷺ نے چاندی کی...
اردو حاشہ:
 یہ روایت ضعیف بلکہ منکر ہے۔
صحیح روایت اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی تھی لیکن پھر آپ نے وہ اتاردی۔ دیکھیے: (سنن ابوداؤد، الطھارۃ، باب الخاتم یکون فیہ ذکر اللہ یدخل بہ الخلاء، حدیث: 19)
بنابریں بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم واقعی انگوٹھی اتاردیتے تھےیا نہیں؟ اس کی بابت کوئی صریح صحیح روایت نہیں تاہم ادب واحترام کا تقاضہ ہے کہ ایسی انگوٹھی یا کتاب وغیرہ جس میں اللہ کا نام ہو بیت الخلاء میں لے جانا مناسب نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 303