🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) پیشاب کرنے کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بیٹھ کر اس حاجت سے فراغت حاصل...
اردو حاشہ:
(1)
پیشاب کرنے کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بیٹھ کر اس حاجت سے فراغت حاصل کی جائے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر عادت مبارکہ بیٹھ کر پیشاب کرنے کی تھی۔

(2)
اس مقام پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پیشاب کیا۔
ممکن ہے اس کا سبب امت کو یہ بتانا ہو کہ یہ بھی جائز ہے تاکہ اگر کسی کو کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو وہ حرج محسوس نہ کرے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی ایسی ضرورت محسوس کی ہو، مثلاً:
بیٹھ کر پیشاب کرنے کی صورت میں جسم یا کپڑوں پر چھینٹے پڑنے کا اندیشہ محسوس ہوا ہو۔
یا کسی عذر کی وجہ سے بیٹھنے میں مشقت محسوس ہوئی ہو۔
واللہ أعلم،  تاہم یہ احتیاط ضروری ہے کہ پیشاب کے چھینٹے کپڑے یا جسم پر نہ پڑیں۔

(3)
کچھ لوگوں کی کوڑا پھینکنے کی جگہ کا مطلب یہ ہے کہ اس محلے کے لوگ اپنا کوڑا کرکٹ وہاں پھینکا کرتے تھے۔

(4)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کے لیے وہ جگہ اس لیے پسند فرمائی کہ وہاں دیوار کی اوٹ موجود تھی اس لیے پردے کا اہتمام بہتر طور پر ممکن تھا۔ دیکھیے:  (صحیح مسلم، الطھارۃ، باب المسح علی الخفین حدیث: 273)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 305