🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: اس حدیث میں کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع کیاگیا ہے۔ بعض علماء اس نہی کو تنزیہ...
اردو حاشہ:
اس حدیث میں کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع کیاگیا ہے۔
بعض علماء اس نہی کو تنزیہ پر محمول کرتے ہیں یعنی کھڑے ہوکر پانی پینا جائز تو ہےلیکن بہتر نہیں کیونکہ احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکربھی پانی پیا ہے۔
بعض دیگر علماء اسے جائز نہیں سمجھتے کیونکہ صحیح مسلم میں یہ ارشاد نبوی ہے:
(لَا يَشْرِبَنَّ اَحَدٌ مِنْكُم قَاِئمًا فَمَنْ نَسِيَ فَالْيَسْتَقِي) (صحيح مسلم، الاشربة، باب في ا لشرب قائما، حديث: 2026)
 ”تم میں سے کوئی شخص کھڑے ہوکر (پانی وغیرہ نہ پیے)
اور جو بھول کر پی لے اسے چاہیے کہ قے کردے۔“
 اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جواز کو مجبوری کی حالت پر محمول کرنا چاہیے یعنی اگر بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ نہ ہوتو کھڑے ہو کر پانی پی لے۔
ورنہ پرہیز کرے- واللہ أعلم
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 321