🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ گھر ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کی رہائش گاہ تھا جو راوی حدیث...
اردو حاشہ:
(1)
یہ گھر ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کی رہائش گاہ تھا جو راوی حدیث حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کی ہمشیرہ تھیں۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، الوضوء، باب التبرز فی البیوت، حدیث: 148)
بہن کا گھر ہونے کی وجہ سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا گھر کہہ دیا۔

(2)
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے کا یہ مطلب نہیں کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بے پردہ دیکھا۔
بات یہ ہے کہ بیت الخلاء کی دیوار چھوٹی ہونے کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک نظر آیا جس سے معلوم ہوا کہ آپ کی پشت کعبہ شریف کی طرف اور چہرہ مبارک بیت المقدس کی طرف ہے۔
کچی اینٹوں کا آپ کو پہلے سے علم تھا کہ یہاں بیٹھنے کے لیے کچی اینٹیں رکھی ہوئی ہیں۔ دیکھیے: (فتح الباری: 325/1)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 322