مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ رسول اللہ ﷺ کا معجزہ ہے کہ آپ کے لیے اللہ تعالی نے درختوں کو...
اردو حاشہ:
(1)
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے کہ آپ کے لیے اللہ تعالی نے درختوں کو ان کی جگہ سے منتقل کردیا اور پھر انھیں دوبارہ ان کی جگہ واپس پہنچادیا، مزید یہ کہ درختوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے براہ راست حکم نہیں دیا بلکہ صحابی نے ان تک پیغام پہنچایا اور انھوں نے تعمیل کی۔
یہ صحابی کی کرامت ہے۔
(2)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے موقع پر پردے کا کس قدر اہتمام فرماتے تھے کہ کھجور کا ایک پودا پردے کے لیے کافی نہیں سمجھا حتی کہ اللہ کے حکم سے دوسرا پودا اس کے ساتھ مل کر زیادہ پردہ ہوگیا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 339