الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6693باب : «بَابُ الْوَفَاءِ بِالنَّذْرِ:» باب اور حدیث میں مناسبت: ترجمۃ الباب نذر اور...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6693باب: «بَابُ الْوَفَاءِ بِالنَّذْرِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
ترجمۃ الباب نذر اور منت کے پورے کرنے پر قائم ہے کہ اسے پورا کرنا واجب ہے، تحت الباب امام بخاری رحمہ اللہ نے تین احادیث کا ذکر فرمایا، تینوں حدیثوں کا مفہوم آپس میں ملتا جلتا ہے، مگر احادیث میں نذر کے واجب ہونے پر کوئی دلیل نہیں ہے، لہذا باب سے حدیث کی مناسبت کس طرح سے ممکن ہے؟
ابن المنیر رحمہ اللہ باب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
«موضع الاستشهاد قوله: ”يستخرج به من البخيل“ (و انما يخرج البخيل) ما يجب عليه، لا ما هو مبتدع به، و إلا كان جودًا.» (1)
”یعنی احادیث باب کی وفاء بالنذر کے ترجمہ کے ساتھ مناسبت اس قول: «يستخرج به من البخيل» کے الفاظ کے ساتھ ہے کہ بخیل وہی اپنا مال نکالتا ہے جو اس پر متعین ہو جائے کہ اگر از راہ تبرع خرچ کرے تو پھر بخیل کیوں کہلائے۔“
بدرالدین بن جماعۃ رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے فرماتے ہیں:
”حدیث کی ترجمۃ الباب سے مطابقت اس قول سے ہے کہ «يستخرج، لأن البخيل لا يستخرج منه» یعنی بخیل کا ادا کرنا اور وفا کا پورا کرنا واجب ہے، اور اگر وہ بغیر واجب ہونے کے خرچ کرے تو پھر بخیل کیوں کہلائے۔“
یعنی بخیل جب اپنی نذر کو پورا کرے گا - حالانکہ اس پر وہ شاق ہی کیوں نہ گزرے - اور اسے اپنا متعین مال نکالنا پڑتا ہے، لہذا اس اعتبار سے مشقت سے مال نکالنا نذر کے پورا کرنے کی وجوب کی دلیل ہے۔ یہیں سے باب اور حدیث میں مناسبت قائم ہوتی ہے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 241