🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: صحیح مسلم میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ...
اردو حاشہ:
 صحیح مسلم میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی کو اس آیت کے مصداق قرار دیا ہے:
دیکھیے: (صحیح مسلم، الحج، باب بیان ان المسجد الذی اسس علی التقوی ھو مسجد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بالمدینہ، حدیث: 1398)
تاہم مسجد قباء کی بنیاد بھی خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھی ہے اس لیے اسے بھی تقوٰی کی بنیاد پر تعمیر شدہ ﴿لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَي التَّقْوٰي﴾  پاک لوگوں کی مسجد قرار دیا جا سکتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 357