مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ہمارے فاضل محقق کے نزدیک یہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم صحیح مسلم کی حدیث میں...
اردو حاشہ:
(1)
ہمارے فاضل محقق کے نزدیک یہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم صحیح مسلم کی حدیث میں یہی بات بیان کی گئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے غسل فرما لیا کرتے تھے۔ دیکھیے: (صحيح مسلم، الحيض، باب القدر المستحب من الماء في غسل الجنابة، حدیث: 233)
غالباً اسی وجہ سے شیخ البانی ؒ نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔
(2)
اس سے معلوم ہواکہ جنبی کا مستعمل بقیہ پانی پاک اور قابل استعمال رہتا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 370