🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) امام ابن ماجہ ؒ نے فرمایا: صحیح اول ہے اور ثانی وہم ہے۔ اس کا مطلب...
اردو حاشہ:
(1)
امام ابن ماجہ ؒ نے فرمایا:
صحیح اول ہے اور ثانی وہم ہے۔
اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پہلی روایت صحیح ہے اور دوسری میں راوی سے غلطی ہوئی ہے۔
اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہےجو مسئلہ پہلے باب میں ذکر ہوا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرتے ہیں، وہ صحیح ہے۔
اور دوسرے باب والا مسئلہ یعنی اس کا منع ہونا راجح نہیں۔

(2)
بعض علماء نے اس نہی کی بابت لکھا ہے کہ یہ نہی یا تو رخصت سے پہلے کی ہے یا احتیاط پر محمول ہے۔
اور صحیح تر وہی ہے جو پچھلے باب میں مذکور ہوا کہ عورت اور مرد ایک دوسرے کے استعمال شدہ اور بچے ہوئے پانی سے وضو کرسکتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 374