🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ہمارےفاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قراردیا ہے اور اس کی بابت لکھتے ہیں...
اردو حاشہ:
(1)
ہمارےفاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قراردیا ہے اور اس کی بابت لکھتے ہیں کہ سنن النسائی کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے جبکہ شیخ البانی ؒ نے مذکورہ روایت کو ہی صحیح قراردیا ہے دیکھیے: (الارواء: 1؍64)
لہٰذا معلوم ہوا کہ مذکورہ روایت قابل حجت ہے۔

(2)
آٹا لگا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ برتن میں آٹا گوندھا گیا تھا بعد میں برتن صاف کرتے وقت کچھ تھوڑا بہت ادھر ادھر رہ گیا۔
اسی برتن میں پانی ڈال لیا گیا چونکہ آٹا پاک چیز ہےاور اگر اس میں معمولی مقدار میں پانی میں مل بھی گیا ہو تو کوئی حرج نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 378