مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) نبیذ عرب کا خاص مشروب ہے جو وہ خشک کھجور یا منقی پانی میں بھگوئےرکھنے سے...
اردو حاشہ:
(1)
نبیذ عرب کا خاص مشروب ہے جو وہ خشک کھجور یا منقی پانی میں بھگوئےرکھنے سے تیار کرتے تھے جیسے ہمارے ہاں املی اور آلو بخارے سے شربت تیار کرتےہیں۔
(2)
بعض علماء نے اس حدیث کی وجہ سے اس شربت (نبیذ)
سے وضو کرنا جائز قرار دیا ہے۔
لیکن یہ روایت چونکہ ضعیف ہے اس لیے اس سے استدلال صحیح نہیں۔
امام ترمذی ؒ کے نزدیک بھی راجح یہی ہے کہ اگر کسی کے پاس پانی نہ ہو اور شربت (نبیذ)
موجود ہوتو وہ شربت سے وضو نہ کرے بلکہ تیمم کرے۔
امام طحاوی حنفی ؒ نے بھی اس حدیث کی تمام سندوں کو ضعیف قرار دیکر یہ فیصلہ دیا ہے کہ نبیذ سے کسی حال میں وضو جائز نہیں۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھئے: (شرح معانی الاثار: 1؍58، 57 وجامع الترمذی، تحقیق احمد محمد شاکر، حدیث: 88)
(3)
جنوں والی رات سے مراد یہ واقعہ ہے کہ ایک رات کچھ مسلمان جن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درخواست کی کہ آپ جنوں کے اجتماع میں وعظ و نصیحت ارشاد فرمائیں اور انھیں دینی مسائل سے آگاہ کریں، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ تشریف لے گئے اور جنوں کو وعظ ونصیحت فرمائی۔
یہ واقعہ ہجرت سے پہلے کا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 384