مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) رات اور دن کا حکم ایک ہی ہے۔ حدیث میں رات کا لفظ اس لیے بولا...
اردو حاشہ:
(1)
رات اور دن کا حکم ایک ہی ہے۔
حدیث میں رات کا لفظ اس لیے بولا کیا ہے کہ انسان رات ہی کو زیادہ سوتا ہے۔
(2)
پانی میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہاتھ دھونے کی حکمت یہ بیان کی گئی ہے کہ نیند میں انسان کو اپنے افعال وحرکات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوتا، اس لیے ممکن ہے کہ ہاتھ ناک وغیرہ یا پردے کے اعضاء کو یا زمین میں سونے کی صورت میں مٹی وغیرہ میں لگ جائے لہذا صفائی اور طہارت کا تقاضہ ہے کہ نیند سے جاگ کر ہاتھ دھولیے جائیں۔
(3)
دو تین دفعہ دھونے کا حکم اس لیے ہے کہ ہاتھ اچھی طرح صاف ہوجائے اور کسی قسم کا شک باقی نہ رہے اس لیے اگر ایک بار دھونے سے صفائی کا یقین ہوجائےتوکافی ہے۔
(4)
بعض علماء نے برتن کے لفظ سے استدلال کیا ہے کہ یہ حکم ہر قسم کے برتن کے لیے ہے البتہ نہر اور حوض وتالاب اس حکم سے مستثنی ہیں۔
اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ حوض اور تالاب کا پانی بہت زیادہ ہوتا ہے۔
اس میں قلیل نجاست مل جانے سے وہ ناپاک نہیں ہوتا اور مذکورہ بالا صورت میں تو یہ نجاست بھی یقینی نہیں بلکہ نجاست کا محض احتمال ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 393