🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1۔ اس حدیث کی روشنی میں بعض علماء نے وضو کے شروع میں ’’بسم الله‘‘ پڑھنے کو...
اردو حاشہ: 1۔
اس حدیث کی روشنی میں بعض علماء نے وضو کے شروع میں ”بسم الله“ پڑھنے کو واجب قرار دیا ہے اور بعض علماء نے اسے سنت قرار دیا ہے۔
ان کے نزدیک ”وضو نہیں“ کا مطلب یہ ہے کہ ”کما حقہ مکمل وضو نہیں“ لیکن یہ تاویل بلا دلیل ہے
(2)
اگر”بسم الله“ۃبھول گئی اور وضو کے دوران میں یاد آئی تو فوراً پڑھ لے، تاہم وضو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بھول چوک معاف ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 397