الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6840 کا باب : «بَابُ أَحْكَامِ أَهْلِ الذِّمَّةِ وَإِحْصَانِهِمْ إِذَا زَنَوْا وَرُفِعُوا إِلَى الإِمَامِ:»...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6840 کا باب: «بَابُ أَحْكَامِ أَهْلِ الذِّمَّةِ وَإِحْصَانِهِمْ إِذَا زَنَوْا وَرُفِعُوا إِلَى الإِمَامِ:»
باب اورحدیث میں مناسبت:
بظاہر حدیث میں اور ترجمۃ الباب میں مناسبت نہیں نظر آتی ہے، کیوں کہ ترجمۃ الباب میں ذمیوں کا ذکر ہے جبکہ تحت الباب کسی ذمی کا کوئی ذکر نہیں، امام بخاری رحمہ اللہ جس روایت کو سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس کے بارے میں رقمطراز ہیں:
«والذى ظهر لي أنه جرى على عادته فى الإشارة إلى ما ورد فى بعض طرق الحديث، و هو ما أخرجه أحمد و الإسماعيلي و الطبراني من طريق هشيم عن الشيباني قال: قلت هل رجم النبى صلى الله عليه وسلم؟ فقال: نعم رجم يهوديا و يهودية.» [فتح الساري 141/13]
”میرے نزدیک یہ ظاہر ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے مطابق حدیث کے دوسرے طرق کی طرف اشارہ فرمایا ہے، جسے احمد، اسماعیلی اور طبرانی نے روایت کیا ہے کہ میں نے پوچھا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رجم کیا تھا؟ تو انہوں نے کہا: ہاں یہودی مرد اور عورت کو رجم کیا تھا۔“
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے واضح کیا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے جس حدیث کی طرف اشارہ فرمایا ہے اس میں یہودی مرد اور عورت کا واضح ذکر موجود ہے۔ جس سے باب اور حدیث میں مناسبت قائم ہوتی ہے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 248