🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ۔ تعلیم کا ایک مؤثر طریقہ یہ بھی ہے کہ کام کرکے دکھایا جائے۔ اساتذہ کو...
اردو حاشہ:
(1)
۔
تعلیم کا ایک مؤثر طریقہ یہ بھی ہے کہ کام کرکے دکھایا جائے۔
اساتذہ کو چاہیے کہ عملی مسائل کی تفہیم میں اس طریقے سے فائدہ اٹھائیں۔

(2) (هٰذَا الْوُضُوء)
یہ ہوتا ہے وضو، اس کا مطلب یہ ہے کہ وضو کا صحیح طریقہ یہ ہے۔

(3)
اضافہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ تین بار سے زیادہ کسی عضو کو دھوئے۔

(4)
  اضافے کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ پانی کے استعمال میں فضول خرچی کرے لہذا اس سے بھی بچنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 422