🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) نیک اعمال سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں بشرطیکہ وہ خلوص کے ساتھ اور سنت کے مطابق...
اردو حاشہ:
(1)
نیک اعمال سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں بشرطیکہ وہ خلوص کے ساتھ اور سنت کے مطابق ادا کیے گئے ہوں۔

(2)
مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانے کا مطلب یہ ہے کہ اگر گھر مسجد سے دور ہو تب بھی مسجد میں جا کر باجماعت نماز ادا کی جائے۔
اسی طرح بار بار مسجد میں جانا بھی زیادہ قدم اٹھانے میں شامل ہے یعنی نماز کے بعد مسجد سے باہر گھر یا بازار میں حلال روزی کمانے میں یا دوسری جائز مصروفیات میں مشغول ہوجائے اور دوسری نماز کا وقت آنے پر پھر مسجد کی طرف چل پڑے۔
اس سے بھی نیکیوں میں اضافہ اور گناہ معاف ہوتے ہیں۔

(3)
نماز کا انتظار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اپنے کاروبار یا دوسرے کاموں میں مصروف ہو کر نماز کو فراموش نہ کردے اور کوئی نماز بےوقت ادا کرے نہ ترک کرے۔
بلکہ کام کاج کے دوران بھی اس کی توجہ نماز کی طرف ہو تاکہ جونہی نماز کا وقت آئے وہ مسجد کی طرف چل دے۔
ایک روایت میں اسے سرحدوں کی حفاظت کا نام دیا گیا ہے گویا یہ بھی ایک قسم کا جہاد ہے۔ دیکھیے: (صحيح مسلم، الطهارة، باب فضل إسباغ الوضوء علي المكاره، حديث: 251)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 427