🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) زبانی سنے ہوئے مسئلہ کومزید بہتر طور پر سمجھنے کے لیےدوبارہ پوچھنے میں کوئی خرج نہیں۔...
اردو حاشہ:
(1)
زبانی سنے ہوئے مسئلہ کومزید بہتر طور پر سمجھنے کے لیےدوبارہ پوچھنے میں کوئی خرج نہیں۔

(2)
کوئی کام عملی طور پر کرکے دکھانا تعلیم کا ایک مؤثر اور مفید طریقہ ہے جس سے مسئلہ بہتر طور پر سمجھ میں آتا ہےاور زیادہ اچھی طرح یاد رہتا ہے۔

(3)
وضو کے بعد اعضاء کو دو دو بار اور بعض کو تین تین بار دھونا جائز ہے البتہ سر کا مسح ایک ہی بار کرنا چاہیے۔

(4)
سر کے مسح میں کانوں کا مسح بھی شامل ہے جسے راوی نے اس روایت میں اختصار کے طور پر ترک کردیا ہے جس طرح پاؤں دھونے کی تعداد ذکر نہیں کی۔
حدیث بیان کرنے کا اصل مقصد یہ وضاحت کرنا ہے کہ مسح پورے سر کا ہوتا ہے کچھ سر کا نہیں۔

(5)
  ہاتھوں کو آگے لائے اور پیچھے لے گئے اس جملے میں مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ یہ دونوں کام کئے۔
یہ مطلب نہیں کہ پہلے ہاتھوں کو پیچھے سے آگے لائےاور بعد میں آگے سے پیچھے لے گئے اس لیے فوراً اس کی وضاحت فرما دی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 434