🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ یہی روایت ابن عفراء...
اردو حاشہ:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ یہی روایت ابن عفراء رضی اللہ عنہ سے سنن ابو داؤد میں بھی ہے اور وہاں ہمارے فاضل محقق نے حسن قراردیا ہے علاوہ ازیں مذکورہ روایت کو شیخ البانی ؒ نے بھی حسن قراردیا ہے۔
بہرحال یہ روایت قابل حجت اور قابل عمل ہے۔

(2)
اس روایت میں سر کے مسح کو دوبار کرنے کا ذکر ہے جوکہ بیان جواز کے لیے ہے۔
بعض کا قول ہے کہ یہ روای کی تعبیر ہے۔
راوی کا مطلب ہے کہ ایک بار ہاتھ پیچھے سے آگے کو لائےاور دوسری بار آگے سے پیچھے کو لیکن پہلی بات زیادہ درست ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 438