🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ دعا ان الفاظ میں بھی مروی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ دعا ان الفاظ میں بھی مروی ہے (أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ)
  (صحيح مسلم، الطهارة، باب الذكر المستحب عقب الوضوء، حديث: 234)

(2)
جنت کے دروازے کھول دیے جانے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے لیے نیکی کے دروازے کھل گئےہیں۔
جو نیکیاں وہ شخص وضو کے بغیر ادا نہیں کرسکتا تھا اب کرسکتا ہے، لہٰذا اب جو نیکی چاہے انجام دے لے۔
اور یہ مطلب بھی ہے کہ وفات کے بعد اس کے لیے جنت کے سب دروازے کھل جائیں گے۔
اسے جنت میں داخل ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

(3)
داخل ہونے کے لیے تو ایک دروازہ بھی کافی ہوتا ہے لیکن زیادہ دروازوں کو کھولنا اس کی عزت افزائی کے لیے ہے تاکہ اس کا مقام ومرتبہ واضح ہو اور اسے بہت زیادہ خوشی حاصل ہو۔
 واللہ اعلم۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 470