🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس سے معلوم ہوا کہ جس طرح پیشاب یا پاخانے کے بعد وضو کی ضرورت ہوتی...
اردو حاشہ:
(1)
اس سے معلوم ہوا کہ جس طرح پیشاب یا پاخانے کے بعد وضو کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح نیند کے بعد بھی وضو کی ضرورت ہوتی ہے۔

(2)
وضو میں پاؤں دھونا ضروری ہیں لیکن اگر موزے پہنے ہوئے ہوں توان پر مسح کرلینا کافی ہے بشرطیکہ پہننے سے پہلے پورا وضو کیا ہو، اور اس میں پاؤں بھی دھوئے ہوئے ہوں۔ ((صحيح مسلم، الطهارة، باب المسح علي الخفين، حديث: 272)

(3)
تین دن کی یہ مدت مسافر کے لیے ہے۔
مقیم صرف ایک دن رات تک مسح کرسکتا ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (موزوں پر مسح کے لیے)
مسافر کے لیے تین دن رات کی مدت مقرر فرمائی ہے اور مقیم کے لیے ایک دن رات کی۔ (صحیح مسلم، الطھارۃ، باب التوقیت فی المسح علی الخفین، حدیث: 276)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 478