مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) (وهو منك) وہ تیرا ایک حصہ ہے یعنی جس طرح جسم کے کسی اور حصے کو...
اردو حاشہ: (1) (وهو منك)
وہ تیرا ایک حصہ ہے یعنی جس طرح جسم کے کسی اور حصے کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا اسی طرح پیشاب کے عضو کو ہاتھ لگانے سے بھی نہیں ٹوٹتا۔
(2)
حضرت طلق رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث صحیح ہے۔
لیکن یہ حکم منسوخ ہے۔
حضرت طلق رضی اللہ عنہ ہجرت نبوی کے فوراًبعد مدینہ منورہ تشریف لائے تھے جب مسجد نبوی تعمیر ہورہی تھی۔
امام ابن حزم ؒ نے اس کو منسوخ قراردیتے ہوئےفرمایا ہے پہلی بات یہ ہے کہ اس حدیث میں مذکور حکم ہےاس صورت حال کے مطابق ہے جس پر عضو خاص کو چھونے سے وضو کا حکم آنے سے پہلے لوگ عمل پیرا تھےاور اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک کسی چیز کے ناقض ہونے کا حکم نازل نہ ہو۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی وجہ سے وضو کاحکم نہیں دے سکتے۔
جب یہ بات ہے تو پھرجب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا حکم دے دیا تو پہلا حکم یقیناً منسوخ ہوگیا۔
اور یقینی ناسخ حکم کو چھوڑکر یقینی منسوخ پر عمل کرنا جائز نہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سےکہ وہ تیرے جسم کا ایک ٹکڑا ہے واضح طور پر ثابت ہوتا ہےکہ یہ ارشاد وضو کا حکم آنے سے پہلے فرمایا گیا تھا کیونکہ اگر بعد کی بات ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ الفاظ نہ فرماتے بلکہ بیان فرماتے کہ (وضو کرنے کا)
وہ حکم منسوخ ہوچکا ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے بارے میں اس وقت کوئی حکم نازل نہیں ہوا تھا اس لیے عضو خاص کی حیثیت بھی دوسرے اعضاء کی سی تھی۔ (المحلي: 1؍239)
بعض علماء نے دونوں روایات کے درمیان اس طرح بھی تطبیق دی ہے کہ جس روایت میں وضو نہ ٹوٹنے کا ذکر ہے۔
تو اس کا مطلب کپڑے کے اوپر سے ہاتھ لگنا ہے اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔
اور جس روایت میں وضو ٹوٹنے کاذکرہے، اس سے مراد بغیر کپڑے کے ہاتھ لگنا ہے اس صورت میں وضو ٹوٹ جائےگا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 483