🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا باب والاحکم لازمی نہیں بلکہ افضل ہے، یا وضو...
اردو حاشہ:
(1)
اس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا باب والاحکم لازمی نہیں بلکہ افضل ہے، یا وضو کا حکم منسوخ ہے جیسے کہ امام شافعی ؒکا ارشاد ہے۔
شیخ احمد شاکر نے بھی نسخ ہی کوترجیح دی ہے۔
یا مذکورہ بالا باب میں وضو سے مراد ہاتھ منہ دھونا ہے جبکہ اس باب میں شرعی وضو مراد ہے جو لازمی نہیں۔

(2)
جس ٹاٹ اور دری سے آپ نے ہاتھ صاف کیے شاید وہ ٹاٹ اور وری ہی اس قسم کی ہوگی کہ اس سے ہاتھ  صاف کیا جا سکتا تھا۔
نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ گوشت وغیرہ کھانے کے بعد کلی کرنا اور ہاتھ دھونا بھی ضروری نہیں بلکہ صرف کپڑے اور تولیے وغیرہ سے صاف کرلینا بھی درست ہے۔
اسی طرح ٹشو پیپر سے ہاتھ صاف کرلینا کافی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 488