مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) عروہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کے بھانجے تھے۔ (2) بیوی کا بوسہ لینے یا پیار...
اردو حاشہ:
(1)
عروہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کے بھانجے تھے۔
(2)
بیوی کا بوسہ لینے یا پیار کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا بشرطیکہ مذی کا خروج نہ ہو۔
(3)
یہ حدیث وضاحت کرتی ہے کہ قرآن مجید میں عورتوں کو چھونے کے بعد پانی کا استعمال (وضو یا غسل)
کا جوذکر ہےاس سے مراد جماع ہےکہ اس کے بعد غسل فرض ہے۔
اگر پانی نہ ہوتو تیمم کرلیں۔
بعض علماء نے اس آیت سے یہ سمجھا ہے کہ خاص خواہش کے ساتھ بیوی کو چھولینے سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
اس لیے اس کے بعد پانی کی عدم موجودگی میں تیمم کا حکم دیا گیا ہے۔
لیکن پہلا موقف راجح ہے۔
(3)
میاں بیوی کے خصوصی تعلقات سے متعلق مسائل بھی بیان کرنا ضروری ہیں کیونکہ ان کا تعلق بھی دین سے ہے تاہم ان کے بیان میں اشارہ کنایہ کا اسلوب زیادہ مناسب ہے۔
اتنی زیادہ صراحت درست نہیں جو حیا کے منافی ہو۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 502