مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اگر شیرخوار بچہ (جس کا دودھ نہ چھڑایاگیا ہو) کپڑے پر پیشاب کردے تو کپڑا دھونا...
اردو حاشہ:
(1)
اگر شیرخوار بچہ (جس کا دودھ نہ چھڑایاگیا ہو)
کپڑے پر پیشاب کردے تو کپڑا دھونا ضروری نہیں اور اگر بچی پیشاب کردے تو کپرا دھونا چاہیے۔
(2)
بچے کے پیشاب کی وجہ سے دھونے کے بجائےچھینٹے مارنے کا حکم اس لیے دیا گیا کہ بچی کا پیشاب کپڑے پر ایک جگہ لگتا ہے اسے دھونا آسان ہےجبکہ بچے کا پیشاب بکھر کر کپڑے کے زیادہ حصے پر یا زیادہ کپڑوں پر پڑتا ہے اس لیے اسے دھونے میں مشقت ہےاور چونکہ شیر خوار بچے کو یہ شعور نہیں ہوتا کہ گود میں پیشاب کرنا ہے یا نہیں اس لیے یہ صورت حال اکثر پیش آ جاتی ہے اس وجہ سے اللہ تعالی نے بندوں پر یہ آسانی فرما دی کہ بچے کے پیشاب کی وجہ سے کپڑے کو دھونے کا حکم نہیں دیا جس طرح مشقت کی وجہ سے بلی کے جھوٹے کو پاک قراردیا گیا ہے کیونکہ اس سے بچاؤ بہت دشوار ہے، البتہ جب بچہ کھانا کھانے کی عمر کو پہنچتا ہےتو اسے اس قدر شعور آ چکا ہوتا ہے کہ وہ پیشاب کی حاجت ہونے پر بتا سکتا ہے لہذا اس وقت اس کے پیشاب سے اجتناب آسانی سے ممکن ہوتا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 522