🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) دین سے ناواقف آدمی کی بڑی غلطی بھی برداشت کرنی چاہیے۔ اسے اچھے طریقے سے بتایا...
اردو حاشہ:
(1)
دین سے ناواقف آدمی کی بڑی غلطی بھی برداشت کرنی چاہیے۔
اسے اچھے طریقے سے بتایا جائے کہ یہ کام درست نہیں۔

(2)
اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت، بردباری اور حکمت واضح ہوتی ہے کہ آپ نے خود بھی نہیں ڈانٹا جھڑکا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو بھی منع فرما دیا۔

(3)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اعرابی کو مسجد میں پیشاب کرلینے دیا کیونکہ وہ شروع کرچکا تھا۔
اگر اس دوران میں روکا جاتا تواچانک پیشاب روکنے کی وجہ سے کوئی مرض پیدا ہوسکتا تھا۔
یا وہ خوف زدہ ہوکر بھاگتا توپیشاب کے قطروں سے زمین دوردور تک ناپاک ہوجاتی اور خود اس کا جسم اور لباس بھی آلودہ ہوتا فوراً نہ روکنے کہ وجہ سے زمین کا صرف وہی ٹکڑا ناپاک ہوا جو ہوچکا تھا۔
اور اس کا جسم اور کپڑے بھی ناپاک نہ ہوئے۔

(4)
اعرابی نے جو دعا میں غلطی کی تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف توجہ مبذول فرما دی، حالانکہ اس غلطی کی وجہ سےاس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت وعقیدت تھی
(5)
مسجد کو نجاست اور کوڑے کڑکٹ سے محفوظ رکھنا چاہیے۔

(6)
نماز کے علاوہ بھی مسجد میں بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرنا چاہیے۔
عین وقت پر مسجد میں آنا اور سلام پھیرتے ہی نکل بھاگنا اچھی عادت نہیں۔

(7)
کچی زمین کو نجاست سے پاک کرنے کے لیے پانی اک ایک ڈھول بہا دینا کافی ہے۔
پانی کے ساتھ پیشاب کے باقی ماندہ اثرات بھی زمین میں جذب ہوجائیں گے تو زمین پاک ہوجائےگی زمین کھودنے کی ضرورت نہیں۔
پختہ فرش کو بھی پانی کا ڈول بہا کر پاک کیا جا سکتا ہے۔
جب پانی وہاں سے آگے گزر جائے تو فرش پاک ہو جائے گا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 529