🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ناپاک زمین پر چلنے سے اگر پاؤں کو کوئی محسوس نجاست نہ لگی ہو تواس کے...
اردو حاشہ:
(1)
ناپاک زمین پر چلنے سے اگر پاؤں کو کوئی محسوس نجاست نہ لگی ہو تواس کے بعد صاف زمین پر چلنے سےپاؤں پاک ہوجاتےہیں دھونا ضروری نہیں۔
اس کی تائید زمین پر گھسٹنے والے کپڑے کے مسئلے سے بھی ہوتی ہے (دیکھیے اسی باب کی پہلی حدیث)

(2)
اسلام میں خواہ مخواہ کی سخت پابندیاں نہیں۔
یہ دین اسلام کی خوبی ہےکہ وہ آسانیوں کا دین ہے
(3)
صفائی اور طہارت کا مناسب اہتمام کرنا چاہیے لیکن اس حد تک غلو نہیں کرنا چاہیے کہ انسان وسوسوں کا شکار ہوکر رہ جائے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 533