مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہاں سورہ مائدہ کی طرف جو اشارہ دیا گیا ہے اس سے مراد سورہ مائدہ کی...
اردو حاشہ:
(1)
یہاں سورہ مائدہ کی طرف جو اشارہ دیا گیا ہے اس سے مراد سورہ مائدہ کی آیت نمبر6 ہے جس میں وضو کا طریقہ بیان کرتے ہوئے پاؤں دھونے کا حکم دیا گیا ہے۔
(2)
اگر حضرت جریر رضی اللہ عنہ سورہ مائدہ کے نازل ہونے سے پہلے مسلمان ہوئے ہوتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا موزوں پر مسح کرنا بیان فرماتے تو شبہ ہو سکتا تھا کہ مسح کا حکم مذکورہ بالا آیت سے منسوخ ہو گیا۔
لیکن حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے اس آیت کے نازل ہونے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا تو ثابت ہوا کہ یہ حکم منسوخ نہیں ہوا۔
حضرت جریر رضی اللہ عنہ 10ھ میں اسلام لائے تھے۔
(3)
موزوں پر مسح کرنے کی روایات 80 صحابہ سے مروی ہیں جن میں حضرات عشرہ مبشرہ بھی شامل ہیں۔
(4)
موزوں پر مسح کو منسوخ قراردینے والی روایات اور قصے ناقابل اعتبار اور ناقابل احتجاج ہیں دیکھیے: (حاشہ وحید الزمان خان حدیث: 543)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 543