مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ایک عالم شخص بھی بعض اوقات کسی مسئلہ سے ناواقف ہوسکتا ہے اس سے اسکی شان...
اردو حاشہ:
(1)
ایک عالم شخص بھی بعض اوقات کسی مسئلہ سے ناواقف ہوسکتا ہے اس سے اسکی شان میں کوئی فرق نہیں آتا، اس لیے علماء کرام کہا کرتے ہیں:
(مَنْ حَفِظَ حُجَّةٌ عَلٰي مَنْ لَّمْ يَحْفَظْ)
جسے ایک مسئلہ یا حدیث یاد ہےوہ حجت ہے اس شخص پرجسے یاد نہیں۔
(2)
اختلاف کے موقع پر اپنے سے بڑے عالم سے مسئلہ معلوم کرلینا چاہیے۔
(3)
عالم کو چاہیے کہ مسئلہ دلیل کے ساتھ بیان کردے تاکہ سائل کو اطمینان ہوجائے جیسے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دلیل دی کہ یہ عمل ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں آپ کے سامنے کیا ہےاور آپ نے منع نہیں فرمایا لہٰذا یہ جائز اور درست ہے۔ (4)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کوئی کام کیا جائے اور آپ منع نہ کریں تو اس سے جواز ثابت ہوتا ہے۔
ایسی حدیث کو تقریری حدیث کہتے ہیں۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کی خاموشی دلیل نہیں بن سکتی کیونکہ ممکن ہے کہ وہ شخص اس کےجواز یا کراہت کا قائل ہو یا خاموشی کی وجہ کوئی اور ہو-

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 546