مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) سر کا مسح سر پر بھی کیا جاسکتا ہے اور پگڑی یا دوپٹے پر بھی اور...
اردو حاشہ:
(1)
سر کا مسح سر پر بھی کیا جاسکتا ہے اور پگڑی یا دوپٹے پر بھی اور سر پر شروع کرکے پگڑی پر ختم کرنا بھی درست ہے۔
صرف چوتھائی سر کے مسح کا کوئی واضح ثبوت نہیں۔ 2۔
اس حدیث میں خمار سے مراد پگڑی یا سر پر بندھا رہنے والا کپڑا سر بند وغیرہ ہے۔
(3)
پگڑی کا مسح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی ایک جماعت سے مروی ہے چنانچہ امام ترمذی رحمہ اللہ لکھتے ہیں یہ قول صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی ایک جماعت کا ہےان میں حضرت ابو بکر، عمر اور انس رضوان اللہ علیہم شامل ہیں اور حضرت ابو امامہ، سعد بن مالک اور ابو درداء رضوان اللہ علیہم سے اس کے متعلق روایت منقول ہے۔
(4)
اکثر حضرات کے نزدیک مسح عمامہ کے لیے طہارت (وضو کرکے پگڑی باندھنا)
شرط نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 561