مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) عورت عالم دین مرد سے ہر قسم کا مسئلہ پوچھ سکتی ہے لیکن انداز اور الفاظ...
اردو حاشہ:
(1)
عورت عالم دین مرد سے ہر قسم کا مسئلہ پوچھ سکتی ہے لیکن انداز اور الفاظ کا انتخاب مناسب اور حیا کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
(2)
ام المومنین رضی اللہ عنہ کو اس سوال پر تعجب ہوا کیونکہ انھیں کبھی ایسی صورت حال پیش نہیں آئی تھی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ عورتوں میں یہ صورت حال شاذونادر پیش آتی ہے جبکہ مردوں میں یہ ایک معمول کا مسئلہ ہے
(3)
صرف خواب میں مباشرت کا عمل یا ایسی کوئی چیز نظر آنے سے غسل فرض نہیں ہوتا بلکہ انزال سے غسل فرض ہوتا ہے، اس لیے اگر جسم پر یا لباس پرمادہ منویہ لگا ہوا نظر آئے توغسل کرنا فرض ہوجاتا ہے، خواہ خواب یاد ہو یا نہ ہو۔
(4)
(تَرِبَتْ يَمِينُكِ)
کے لفظی معنی ہیں”تیرے داہنے ہاتھ کو مٹی لگے“ لیکن اہل عرب اس قسم کے محاورات تعجب یا ڈانٹ کے موقع پر بولتے ہیں، لفظی مطلب مقصود نہیں ہوتا۔
(5)
چونکہ بچے کی تخلیق میں مرد اور عورت دونوں کے پانی کا دخل ہوتا ہے، اس لیے بچہ کبھی باپ یا ددھیالی رشتہ داروں سے مشابہت رکھتا ہے، اور کبھی ماں اور ننھیالی رشتہ داروں سے۔
ارشاد نبوی کا مطلب یہ ہے کہ جب عورت میں یہ پانی موجود ہے جس سے بچے کی تخلیق ہوتی ہے، تو وہ خواب میں جسم سے خارج بھی ہوسکتا ہے لہذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 600