🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ حکم اس صورت میں ہے جب عادت کی مقدار معلوم ہو۔ (2) استحاضہ کی طرح...
اردو حاشہ:
(1)
یہ حکم اس صورت میں ہے جب عادت کی مقدار معلوم ہو۔

(2)
استحاضہ کی طرح اگر کسی کو اور کوئی ایسی بیماری ہے جس میں اس کا وضو برقرار نہیں رہتا۔
مثلاًہوا کا بار بار خارج ہونا یا پیشاب کے قطروں کا آنا تو ایسا شخص شرعاً معذور ہے۔
وہ نماز نہ چھوڑے بلکہ ہرنماز کے لیے نیا وضو کرے اور اس سے ایک نماز سے متعلقہ فرائض، سنن اور نوافل ادا کرے۔

(3)
یہ روایت بھی صحیح روایات کے ہم معنی ہونے کی وجہ سے صحیح ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 623