🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) جب حیض آئے یعنی جب وہ دن آئیں جن میں اسے بیماری سےپہلے حیض آیا کرتا...
اردو حاشہ:
(1)
  جب حیض آئے یعنی جب وہ دن آئیں جن میں اسے بیماری سےپہلے حیض آیا کرتا تھا تو اب بھی انہی دنوں کے کو حیض کے ایام میں شمار کرلے یا رنگ کی تبدیلی اور خون کی کثرت وغیرہ سے اندازہ ہو کہ حیض شروع ہو گیا ہے تو نماز روزہ چھوڑدے۔
جب محسوس ہوکہ اب صرف بیماری کا خون جاری ہے تو ایام حیض سے فراغت پر غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے۔

(2)
حضرت ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہ کا ہر نماز کے لیے وضو کرنا ان کا اجتہاد تھا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد سے صرف ایک بار غسل کرنا معلوم ہوتا ہے جو حیض ختم ہونے  پر عورت پر فرض ہوتا ہے۔
دوسری احادیث میں روزانہ تین بار یا ایک بار غسل کرنے کا جو حکم ہے، وہ افضلیت کے لیے ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 626