🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) حیض کے غسل میں صفائی کا اہتمام غسل جنابت کی نسبت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس...
اردو حاشہ:
(1)
حیض کے غسل میں صفائی کا اہتمام غسل جنابت کی نسبت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس کی نوبت نسبتاً زیادہ دیر بعد آتی ہے۔

(2)
پانی میں بیری کے پتے ڈال کر جو ش دینے سے وہ پانی زیادہ صفائی کرنے والا بن جاتا ہے۔

(3)
مقام مخصوص پر خوشبو لگانے کا مقصد یہ ہے کہ ناگوار بو ختم ہوجائے۔

(4)
جنسی امور سے متعلق مسئلہ بتاتے وقت صریح الفاظ کے بجائے اشارے کنائے سے کام لینا چاہیے تاکہ مسئلہ بھی بتا دیا جائےاور شرم وحیا بھی قائم رہے۔

(5)
علم حاصل کرنے سے شرمانا درست نہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں انسان ہمیشہ جاہل رہتا ہے اور ممکن ہے کہ خلاف شریعت کام کا ارتکاب کرتا رہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 642