🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس سے معلوم ہوا کہ حائضہ کا بدن پاک ہوتا ہے۔ اور یہ نجاست حکمی ہے...
اردو حاشہ:
(1)
اس سے معلوم ہوا کہ حائضہ کا بدن پاک ہوتا ہے۔
اور یہ نجاست حکمی ہے سوائے خون کے کہ وہ حسی نجاست ہے۔

(2)
حائضہ کا منہ اور لعاب دہن بھی پاک ہے اس لیے اس کا جوٹھا کھانا اور اس کا جوٹھا پینا جائز ہے۔

(3)
خاوند کو بیوی کے ساتھ مل کر کھانا پینا چاہیے کیونکہ اس سے محبت کا اظہار بھی ہوتا ہے اور محبت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

(4)
خاوند بیوی کا باہم اظہار محبت کے لیے بے تکلفی کا مظاہرہ کرنا عزت و شرف کے منافی نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 643