مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) سابقہ شریعتوں میں احکام شریعت محمدی کی نسبت سخت تھے۔ بعض مسائل میں خود یہود نے...
اردو حاشہ:
(1)
سابقہ شریعتوں میں احکام شریعت محمدی کی نسبت سخت تھے۔
بعض مسائل میں خود یہود نے سختی پیدا کرلی تھی انہی میں طہارت ونجاست کے مسائل بھی تھے۔
چنانچہ یہودی ان ایام میں عورت کو الگ کمرے یا خیمے میں رہنے کا حکم دیتے تھے کیونکہ ان کی رائےمیں وہ جس بستر پر بیٹھ جائے جو کپڑا پہن لے یا جس چیز کو ہاتھ لگادے وہ ناپاک ہوجاتی ہے حتی کہ اگر کوئی شخص اس کے بستر کو چھولے تو وہ بھی ناپاک ہوجاتا ہے اور اسے غسل کرنا پڑتا ہے۔ (دیکھیے: عہد نامہ قدیم، کتاب احبار، باب: 15 فقرہ: 19 تا 23)
(2)
اسلام میں طہارت اور صفائی کی بہت اہمیت ہے لیکن یہود جیسے سخت احکام نہیں اس لیے حیض ونفاس کے ایام میں مباشرت تو جائز نہیں لیکن عورت کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا پیار کرنا سب کچھ جائز ہے البتہ مباشرت حرام ہے جیسے کہ گزشتہ ابواب میں بیان ہوا۔
(3)
جس شخص کو خطرہ محسوس ہو کہ پیار کرنے کی صورت میں وہ اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکے گا اور ممنوع کام کا ارتکاب کر بیٹھے گا تو اسے اس اجازت سے فائدہ اٹھانے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے اس کے لیے بہتر ہے کہ ان ایام میں بیوی سے دور ہی رہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 644