🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) نفاس سے مراد وہ خون ہے جو عورت کو بچے کی پیدائش کے بعد آتا ہے۔...
اردو حاشہ:
(1)
نفاس سے مراد وہ خون ہے جو عورت کو بچے کی پیدائش کے بعد آتا ہے۔
اس کی زیادہ سے زیادہ مدت کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔
اکثر علماء کا رجحان چالیس دن کی طرف ہی ہے اس کے بعد بھی اگر خون جاری رہے تو اسے استحاضہ سمجھا جائےاور عورت غسل کرکے نماز روزہ ادا کرنا شروع کردے۔
اگر اس سے کم مدت میں خون بند ہوجائے تو چالیس دن تک پرہیز کرنا ضروری نہیں پاک ہونے کے بعد غسل کرکے نماز روزہ شروع کردینا چاہیے۔

(2)
ورس ایک بوٹی ہے عورتیں اس سے چھائیوں کا علاج کرتی تھیں۔
یہ بوٹی اور بھی متعدد امراض میں مفید ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 648