الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 7159 کا باب : «بَابُ هَلْ يَقْضِي الْحَاكِمُ أَوْ يُفْتِي وَهْوَ غَضْبَانُ:» باب اور...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 7159 کا باب: «بَابُ هَلْ يَقْضِي الْحَاكِمُ أَوْ يُفْتِي وَهْوَ غَضْبَانُ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا کہ قاضی غصے کی حالت میں فتوی نہ دے، تحت الباب جو حدیث سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے نقل فرمائی اس کا تعلق باب سے واضح ہے جبکہ جو حدیث سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرمائی ہے اس کا باب سے تعلق نہیں بنتا، کیوں کہ اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کی حالت میں فیصلہ سنایا تھا، جو کہ ظاہری باب سے مطابقت نہیں بنتی، چنانچہ باب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے علامہ ابن المنیر رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«أدخل فى ترجمة الباب الحديث الأول، وهو دليل على منع الغضب، وأدخل الحديث الثاني وهو دليل جواز القضاء مع الغضب تنبيهًا منه على الجمع، فإما أن يحمل قضاء النبى صلى الله عليه وسلم على الخصوصية به العصمة، و الامن من التعدي.» [المتوري على ابواب البخاري: ص 232، 233]
”یعنی ابن المنیر رحمہ اللہ کے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے حدیث سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جو پیش فرمائی ہے اس میں غصے میں فیصلہ کرنے سے منع ہے، پھر اس کے بعد حدیث ثانی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی پیش فرمائی ہے جو اس بات پر جواز قائم کرتی ہے غصے کی حالت میں فیصلہ کرنے پر، پس غصے کی حالت میں فیصلہ کرنے والی حدیث یہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت میں سے ہے کیونکہ غصے کی حالت میں بھی نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کو تعدی سے امن دیا گیا ہے (یعنی اس حالت میں بھی آپ صلى اللہ علیہ وسلم حق کے سوا کچھ نہیں فرماتے).“
ابن المنیر رحمہ اللہ کے ان اقتباسات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ غصے کی حالت میں فیصلہ کرنا یہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا خاصہ تھا، کیوں کہ امت کو غصہ کی حالت میں فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا ہے، لہٰذا امام بخاری رحمہ اللہ کا ان روایات کو پیش کرنے کا مقصد یہی ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی شخص غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ دے جیسا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ثابت ہے، اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث پیش اس لیے کی کہ اس مسئلہ کا جواز ثابت کیا جائے، مگر کون ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مثل کہ غصہ کی حالت میں بھی اپنی زبان سے حق ہی ادا کرے «(ما يخرج منه إلا حق)» لہٰذا کوئی امتی غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ دے، کیوں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مثل نہیں ہو سکتا۔ «فمن كان فى مثل حاله جاز و إلا، منع»

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 288