🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس سے نماز فجر کی فضیلت اور اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔ اس فضیلت میں اس کے...
اردو حاشہ:
(1)
اس سے نماز فجر کی فضیلت اور اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
اس فضیلت میں اس کے ساتھ عصر کی نماز بھی شریک ہے۔

(2)
فرشتوں کی حاضری کی وضاحت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی درج ذیل حدیث سے ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تمھارے اندر اپنی اپنی باری پر کچھ فرشتے رات کو اور کچھ فرشتے دن کو آتے ہیں۔
اور وہ (دونوں گروہ)
فجر اور عصر کی نماز میں (باہم)
جمع ہوتے ہیں پھر جو فرشتے رات کو تمھارے ساتھ رہے ہیں (فجر کی نماز کے بعد)
اوپر (آسمانوں میں)
چلے جاتے ہیں۔
ان سے ان کا رب سوال کرتا ہے حالانکہ اسے زیادہ علم ہے (فرماتا ہے)
تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے انھیں اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ (صحيح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة، باب فضل صلاتي الصبح والعصر والمحافظه عليهما، حديث: 632)
فرشتوں کی گواہی سے مومنوں کی شان وعظمت ظاہر ہوتی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 670