🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) نماز فجر کا افضل اور مسنون وقت اول وقت ہی ہے اس لیے حضرت ابوبکر اور...
اردو حاشہ:
(1)
نماز فجر کا افضل اور مسنون وقت اول وقت ہی ہے اس لیے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے دور خلافت میں اسی پر عمل رہا۔

(2)
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا فجر کی نماز کو روشنی ہونے پر ادا کرنا ایک وقتی مصلحت کے تحت تھا۔
مستقل تبدیلی نہیں تھی۔
اس لیے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے تاخیر کی ضرورت محسوس نہ کرتے ہوئے اصل سنت کے مطابق اول وقت نماز فجر ادا فرمائی۔

(3)
اگر کسی وجہ سے کوئی ایسا رواج شروع ہو جائےجو بہتر نہ ہو تو موقع ملنے پر اسے ختم کرکے صحیح رواج جاری کردینا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 671