🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 7210 کا باب : «بَابُ بَيْعَةِ الصَّغِيرِ:» باب اور حدیث میں مناسبت: امام بخاری...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 7210 کا باب: «بَابُ بَيْعَةِ الصَّغِيرِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے جو ترجمۃ الباب قائم فرمایا ہے کمسن لڑکے کی بیعت کرنے پر، دراصل اس ترجمہ میں امام بخاری رحمہ اللہ کی منشاء اس کے انعقاد پر دال نہیں ہے بلکہ عدم انعقاد پر ہے۔

علامہ ابن المنیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«باب بيعة الصغير أى عدم انعقادها شرعًا، لأنه صلى الله عليه وسلم لم يبايعه، فالترجمة موهمة، و الحديث يزيل إيمامها.» [المتوري على ابواب البخاري: ص 235]
”امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا «باب بيعة الصغير» یعنی شرعاً اس کا عدم انعقاد ہے (کمسنی کی بیعت کا) کیوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیعت نہیں لی، تو ترجمۃ الباب موہم ہوا اور حدیث اس کا ابہام زائل کرتی ہے، تو یہ صغیر کی بیعت کے عدم انعقاد پر دال ہے۔“

علامہ عینی رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے رقمطراز ہیں:
«ولم يذكر الحكم فيه على عادته غالباً، إما اكتفاءً بما بيّن فى حديث الباب . . . . . فقال جماعة من العلماء البيعة لا تلزم إلا من تلزمه عقود الإسلام كلها من البالغين.» [عمدة القاري للعيني: 396/24]
”امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے مطابق کمسن بچے کی بیعت پر کسی حکم کو ظاہرنہیں کیا، صرف باب حدیث پر اکتفاء فرمایا، جو اس کے ذریعے واضح ہے . . . . . علماء نے کہا کہ بیعت اس کے لیے لازم ہے جس پر اسلام کی عقود لازم ہوا کرتے ہیں، جو بالغین میں سے ہیں۔“

یعنی خلاصہ یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے باب میں واضح نہیں کیا کہ کمسن سے بیعت لینی چاہیے کہ نہیں؟ بلکہ تحت الباب جو حدیث پیش فرمائی ہے وہی معنی ہو گا باب کا۔
عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 289