مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) جو شخص بددعا کا مستحق ہو اسے بددعا دینا جائز ہے۔ (2) دینی نقصان دنیاوی نقصان...
اردو حاشہ:
(1)
جو شخص بددعا کا مستحق ہو اسے بددعا دینا جائز ہے۔
(2)
دینی نقصان دنیاوی نقصان سے زیادہ اہم ہے۔
(3)
نماز عصر کی اہمیت دوسری نمازوں سے زیادہ ہے۔
(4)
اس واقعہ کا یہ پہلو انتہائی قابل توجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنھیں اللہ تعالی نے (رحمة للعالمين)
فرمایا ہے جب ان کی زندگی کا شدید ترین دن تھا یعنی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طائف تشریف لے گئےاور مشرکین نے نہ صرف یہ کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سنی اور انتہائی گستاخی سے پیش آئے بلکہ بچوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لگا دیا جنہوں نے اس حد تک سنگ ہاری کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسد اطہر لہولہان ہوگیا اس وقت بھی آپ نے ان کو بددعا دینے سے اجتناب کیا لیکن جنگ خندق میں مصروفیت کی وجہ سے نماز عصر رہ گئی تو طائف میں خاموش رہنے والی زبان سے بھی بددعا نکل گئی۔
اور بددعا بھی اتنی شدید کہ اللہ کرے کہ ان کے گھروں میں آسمان سے آگ برسے اور جب مرجائیں تو قبروں میں بھی آگ کا ایندھن بنے رہیں۔
ان لوگوں کو غور کرنا چاہیے جو محض کاہلی کی وجہ سے یا کھیل کود میں مصروفیت کی وجہ سے یا کاروبار یا کسی دوسری مشغولیت کی وجہ سے نماز چھوڑدیتے ہیں ان کا یہ عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں کس قدر قابل نفرت اور کتنا عظیم جرم ہے۔
اللہ ہمیں اپنے غضب سے محفوظ رکھے۔
آمین۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 684