🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) دوسری نمازوں کے برعکس عشاء کی نماز میں تاخیر افضل ہے لہٰذا اسے اوّل وقت نماز...
اردو حاشہ:
(1)
دوسری نمازوں کے برعکس عشاء کی نماز میں تاخیر افضل ہے لہٰذا اسے اوّل وقت نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے حکم کی حدیثوں سے مستثنی سمجھنا چاہیے۔

(2)
تاخیر صرف اس حد تک کرنی چاہیے کہ عام نمازیوں کو تکلیف نہ ہو۔

(3)
عوام کی تکلیف کا لحاظ کرتے ہوئے افضل کام کو چھوڑ کر غیر افضل اختیار کرنا جائز ہے۔

(4)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر عشاء کی نماز شفق غروب ہوتے ہی ادا نہیں کرتے تھے بلکہ تاخیر فرماتے تھے اور یہ تاخیر کم زیادہ ہوتی رہتی تھی۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
عشاء کی نماز میں اگر لوگ زیادہ ہوتے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم جلدی نماز پڑھ لیتے اگر کم ہوتے تو تاخیر فرمادیتے۔ (صحيح البخاري، مواقيت الصلاة، باب وقت العشاء إذا اجتمع الناس غو تأخروا، حديث: 565)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 690