🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) دوسری حدیث میں ارشاد نبوی ہے: (وَوَقْتُ الْعَصْرِ مَالَمْ تَصِفَرَّ الشَّمْسُ) (صحيح مسلم، المساجد، باب اوقات...
اردو حاشہ:
(1)
دوسری حدیث میں ارشاد نبوی ہے:
(وَوَقْتُ الْعَصْرِ مَالَمْ تَصِفَرَّ الشَّمْسُ) (صحيح مسلم، المساجد، باب اوقات الصلوات الخمس، حديث: 612)
جب سورج کی دھوپ کا رنگ تبدیل ہوجائے تو عصر کا وقت ختم ہوجاتا ہے۔
لیکن اگر کسی مجبوری یا عذر کی وجہ سے اس وقت کے اندر نماز نہ پڑھی جا سکے تو سورج غروب ہونے تک پڑھی جا سکتی ہے حتی کہ اگر سورج غروب ہونے سے پہلے ایک رکعت بھی پڑھی جائے تو نماز قضاء نہیں ہوتی ادا ہی ہوتی ہے لیکن عصر کی نماز میں سستی کی وجہ سے بلا عذر اس قدر تاخیر کرنا منع ہے۔
ایسی نماز کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منافق کی نماز قرار دیا ہے۔ (صحيح مسلم، المساجد، باب استجاب التبكير بالعصر، حديث: 622)

(2)
فجر کی نماز کا بھی یہی حکم ہے اگر سورج طلوع ہونے سے پہلے ایک رکعت پڑھی جائے تووہ وقت کے اندر ہی ادا شدہ قرار پاتی ہے۔

(3)
بعض علماء نے کچھ فقہی قاعدوں کے ذریعے سے فجر اور عصر کی نماز میں فرق کیا ہے۔
ان کے نزدیک عصر کی نماز میں تو یہ مسئلہ درست ہے جو زیر مطالعہ حدیث میں مذکور ہے البتہ فجر کی نماز میں اگر نماز پڑھتے ہوئے سورج نکل آئے تو ان کی رائے میں نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
حدیث کے واضح حکم کی موجودگی میں قیاس کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اس لیے فجر اور عصر دونوں نمازوں میں حدیث میں مذکور حکم درست ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 699