مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) عشاء کی نماز سے پہلے سو جانے سے خطرہ ہے کہ نماز کے لیے آنکھ نہ...
اردو حاشہ:
(1)
عشاء کی نماز سے پہلے سو جانے سے خطرہ ہے کہ نماز کے لیے آنکھ نہ کھلےاور نماز فوت ہو جائے یا آنکھ کھلے تو سستی کا غلبہ ہو جس کی وجہ سے عشاء کی نماز توجہ اور دل جمعی کے ساتھ نہ پڑھی جا سکے۔
اس لیے نماز پڑھ کر سونا چاہیے۔
(2)
عشاء کے بعد باتیں کرنا بھی اس لیے نامناسب ہے کہ اس کی وجہ سے نماز فجر کے لیے اٹھنے میں تاخیر ہو جانے کا خطرہ ہے البتہ کوئی ضروری بات چیت یا علمی مسائل کا بیان اور وعظ ونصیحت جائز ہے۔ (صحیح البخاری، العلم، باب العلم والعظمة بااليل وباب السمر في العلم، حديث: 116، 115)
تاہم خیال رکھنا چاہیے کہ اس کا سلسلہ زیادہ طویل نہ ہو جائے تاکہ فجر کی نماز بروقت ادا کی جا سکے۔
بنا بریں دینی وتبلیغی جلسوں کا رات گئے تک جاری رہنا شرعاً محل نظر ہے۔
اس عام رواج کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 701