🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) بعض حضرات نے کہا ہے کہ اذان میں ترجیع حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کی...
اردو حاشہ:
(1)
بعض حضرات نے کہا ہے کہ اذان میں ترجیع حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کی غلط فہمی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادتین کو دوبارہ اس لیے کہا تھا کہ توحید ورسالت اچھی طرح دل میں جا گزیں ہو جائے۔
حضرت ابو محذروہ رضی اللہ عنہ نے غلطی سے سمجھ لیا کہ اذان کا طریقہ ہی یہی ہے۔
لیکن ان حضرات کی یہ بات درست نہیں کیونکہ اگر اس طرح کے فرضی امکانات تصور کرکے ترجیع کا انکار کیا جائے تو کوئی دوسرا شخص یہ بھی کہہ سکتا کہ اصل کلمات ایک بار ہی ہیں (جس طرح اکہری اقامت میں ہوتے ہیں)
توحید کو ذہن نشین کرانےکے لیے باربار الفاظ کہلوائے۔
ظاہر ہے کہ اس کا کوئی قائل نہیں۔
علاوہ ازیں اگر حضرت ابو محذروہ رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں غلط اذان دیتے تو اللہ تعالی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعے اطلاع فرما دیتا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان تک یہ حکم پہنچا دیتے۔

(2)
احناف حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کی اقامت تو لےلیتے ہیں اور اسی پر ان کا عمل ہے جبکہ اسی حدیث میں وارد اذان کو ترک کردیتے ہیں اور ماننے سے انکار کردیتے ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ احناف کے نزدیک حدیث صرف وہی معتبر ہے یا اس کا اتنا ہی حصہ معتبر ہے جو قول امام کے مطابق ہو۔
أعاذنا الله منه
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 709